پاکستان کے کس شہر میں ہوگئی ڈالروں کی بارش؟ لوگوں نے لوٹ مار مچائی، ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ میں انوکھی ترین شادی دیکھنے میں آئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بارات میں دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ڈالروں اور پاکستانی بڑے نوٹوں کی بارش کر دی ہے۔

گوجرانوالہ میں کاروباری شخصیت شہریار کی شادی کی تقریب تھی جس میں دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے ڈالروں اور پاکستانی بڑے نوٹوں کی بارش کر دی۔

ڈالر دیکھ کر بینڈ باجے والے بھی خود کو نہ روک سکے اور باجے چھوڑ کر ڈالر لوٹنے میں مصروف ہو گئے جس پر دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے کہا کہ آپ لوگ پیسے نہ لوٹیں ہم آپ کو الگ سے دیں گے۔

شادی میں آئے مہمانوں نے ایک نہ سنی اور سب چھوڑ چھاڑ کر پیسے لوٹنے میں مصروف ہو گئے۔ دولہے شہریار کا کہناتھا کہ ان کے دوستوں اور بھائیوں نے ان کی فرمائش پر ہی ڈالروں کی بارش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں