ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا ویڈیو گانا ریلیز، شائقین کی داد

ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ کا پہلا ویڈیو گانا منظر عام پر آگیا۔

نخرے باز کے نام سے جاری ہونے والے اس گانے کو حریم شاہ سے منسوب ایک ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کیاگیا ہے۔

گانے میں حریم شاہ خاتون ریپر ایش چغتائی اور ارباز کے گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور یہاں بھی ان کے ساتھ ان کی ٹک ٹاک پارٹنر صندل خٹک کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریم شاہ کے نام سے بنے ایک اکاونٹ پر اس گانے کو شیئر کیاگیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’امید ہے آپ سب اس گیت کو پسند کریں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔‘

 

ٹویٹر پر جاری کئے گئے اس گانے کو اب تک چھ ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کے اس گانے پر تنقید بھی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیوز خصوصا سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ بنی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مشہور ہوئی ہیں۔ اس دوران انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے اس ’نئے‘ طرز زندگی پر ان کے والد نے بھی دکھ اور رنج کااظہارکیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں