تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، مفتی قوی بھی میدان میں آگیا، اندورنی بات سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا

مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو روش بدلنے کی نصیحت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک اور تصویر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مفتی عبدالقوی کے ساتھ موجود ہیں۔ اس پر مفتی عبدالقوی کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مفتی عبدالقوی نے موقف اپنایا ہے کہ ان کی اور حریم شاہ کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، دونوں کے درمیان ملاقات 7 دسمبر کو اسلام آباد کی ایک سپر مارکیٹ میں ہوئی۔

جہاں حریم شاہ کی طرف سے سیلفی لینے کا کہا گیا جس پر انہوں نے اجازت دے دی، اس کے علاوہ ان کا حریم شاہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مفتی عبدالقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں حریم شاہ کو روش بدلنے کی بھی نصیحت کی۔ یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے بعد ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حریم شاہ کا حال بھی قندیل بلوچ جیسا ہو سکتا ہے۔جب حریم شاہ کی ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوئیں تو حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ ایسا کر کے آپ نے خطرات مول لے لیے ہیں؟۔

بہت سارے لوگوں کے لیے آپ سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہیں؟ کیونکہ ماضی میں بھی ہم نے ایسے ہولناک واقعات دیکھے ہیں۔

قندیل بلوچ کے ساتھ جو ہوا وہ ہمارے سامنے ہے، اللہ نہ کرے آپکے ساتھ بھی کوئی ایسا واقعہ ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی۔

زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں اور میں نے جان اللہ کو دینی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ ایک نہ ایک دن سب نے اللہ کو جان دینی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ کوئی انسان بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا،ہر کسی سے کوئی نہ کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے،میری تو خواہش ہو گی کہ میں شہادت کی موت مروں.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں