شوبز کی خبریں

منشا پاشا سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر بول پڑیں

معروف اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر زبان کھول دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھی گئی ایک تحریر میں انہوں نے لکھا کہ میری منگنی کے بعد مجھ پر بےجا تنقید کی گئی، میری ذاتی زندگی، میری پسند ناپسند اور سابقہ تعلقات کے متعلق مفروضے قائم کیے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ آپ بے رحمی کو رائے کا نام دے کر اس کا جواز پیش نہیں کر سکتے۔

منشا پاشا نے یہ بات معروف عالم مفتی اسماعیل مینک کی ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھی جس میں لکھا گیا تھا کہ غلط خبروں کی ترویج مت کریں، آپ روز آخرت اس کے لیے بھی ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔
منشا پاشا کی ٹویٹ کے جواب میں ان کا ساتھ دینے کیلئے چلبلی اداکار ارمینہ رانا خان آگے بڑھیں۔

انہوں نے منشا کو مخاطب کرکے تحریر کیا کہ تم اپنی منگنی پہ ایک ملکہ کی مانند لگ رہی تھی اور تمہارے چہرے سے خوشی جھلک رہی تھی اور یہ کہ یہ لمحات تم سے کوئی نہیں چرا سکتا۔
ارمینہ نے منشا کو پیغام دیا کہ نفرت کرنے والوں کے دل و دماغ خالی ہیں تم ان کی پرواہ مت کرو۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی ہوئی ہے جس کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ ہی اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button