شوبز کی خبریں

کیامنشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی؟ جانیے اس رپورٹ میں

معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی سے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئی تھیں.

معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی سے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئی تھیں.

جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 22 دسمبر کو دونوں منگنی کرلیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور اب دونوں 22 دسمبر کو منگنی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی تقریب کا ایک کارڈ بھی وائرل ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ منشا پاشا کے مینیجر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اداکارہ 2019 کے اختتام سے قبل منگنی کرلیں گی.

تاہم انہوں نے 22 دسمبر کو منگنی کرنے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی منگنی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد منشا پاشا اور جبران ناصر نے بھی کوئی بیان نہیں دیا تھا.

اور نہ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کی تھی۔

اور اب دونوں کی منگنی کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں دونوں کو ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سماجی کارکن جبران ناصر کو روایتی سفید لباس اور اجرک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ منشا پاشا نے ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے۔

’دونوں کی منگنی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے جب کہ منگنی کے بعد دونوں کی جانب سے مہمانوں کے ساتھ کھچوائی

تاہم تاحال جبران ناصر اور منشا پاشا نے خود اپنی منگنی کے حوالے سے نہ تو کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ان خبروں کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے تعلقات کی خبریں گزشتہ سال اس وقت سامنے آئی تھیں جب ان دونوں نے اداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں اکٹھے شرکت کی تھی۔

مہندی کی تقریب میں ان دونوں نے بولی وڈ کے گانے ‘دلبر’ پر بھی رقص کیا تھا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

منشا پاشا نے خود بھی دلہا، دلہن کے ہمراہ اپنی اور جبران ناصر کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس سے قبل رواں سال جبران ناصر، منشا پاشا کی فلم ‘لال کبوتر’ کے پریمیئر کی تقریب کا بھی حصہ بنے تھے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس موقع کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں وہ منشا کے ساتھ ساتھ فلم کی دیگر ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

جبران ناصر نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کی تعریف کرتے ہوئے منشا کو ان کے کام پر سراہا بھی تھا۔

Related Articles

Back to top button