شوبز کی خبریں

کیا علی ظفر واقعی میشا شفیع کو ہراساں کرتے تھے؟ علی ظفر کی اہلیہ نے بڑی حقیقت سے پردہ یٹھا دیا

گلوکار و اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے پہلی بار شوہر پر لگے جنسی ہراسانی کے الزام پر کھل کر بات کی۔ ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے پہلی بار شوہر پر لگے جنسی ہراسانی کے الزام پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان نے انتہائی کم عرصے میں بہت مشکلات حالات دیکھے۔سابق کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ ان کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے علی ظفر کی اہلیہ نے پہلی بار شوہر پر لگے الزام کے بعد اپنے گھر میں پیدا ہونے والے حالات اور خود کو آنے والی پریشانیوں پر کھل کر بات کی۔علی ظفر کی اہلیہ سمیت گلوکار نے بھی شعیب اختر کے ساتھ مختلف معاملات پر بات چیت کی جب کہ ویڈیوز کے دوران شعیب اختر اور علی ظفر ایکسر سائززسمیت دیگر کھیل بھی کھیلتے دکھائی دئیے۔

ویڈیو میں جہاں علی ظفر گلوکاری کرتے دکھائی دئیے وہیں انہوں نے شعیب اختر کی پینٹنگ بھی بنائی۔ویڈیو کے دوران شعیب اختر گلوکار علی ظفر کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔شعیب اختر نے علی ظفر کے بچوں سے ملاقات کرنے کے بعد ان کی اہلیہ عائشہ فضلی کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا اور ان سے شوہر پر لگے جنسی ہراسانی کے الزام پر بات کی۔ویڈیو کے دوران شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ علی ظفر جنسی ہراسانی کا کیس جیت چکے ہیں اور دنیا کو سچ اور جھوٹ کا پتہ چل چکا ہے۔

ویڈیو کے دوران شعیب اختر اور علی ظفر کی اہلیہ نے اگرچہ گلوکار پر لگے جنسی ہراسانی کے الزام سے متعلق بات کی تاہم انہوں نے الزام لگانے والی کسی خاتون کا نام نہیں لیا۔علی ظفر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پر جنسی ہراسانی کے الزام لگائے جانے سے انہوں نے اہل خانہ سمیت مشکل وقت دیکھا اور انہیں شدید پریشانی اور دکھ کا سامنا کرنا پڑا۔عائشہ فضلی نے کہا کہ ان کے شوہر پر الزام لگنے سے انہیں دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چلا اور انہیں یہ بھی سمجھ میں آگئی کہ اچھا دکھائی دینے والا ہر شخص اچھا نہیں ہوتا۔ویڈیو کے دوران شعیب اختر نے علی ظفر سے بھی مختلف موضوعات پر بات کی اور پوچھا کہ انہوں نے عائشہ سے شادی کیسے کی اور ان دونوں کی محبت کیسے ہوئی؟۔

علی ظفر نے بتایا کہ 18 سال قبل 2000 میں وہ لاہور کے ایک نجی ہوٹل کے کونے میں بیٹھ کر پینٹنگز بناتے تھے تب عائشہ وہاں آئیں اور ان سے اپنی پینٹنگ بنوائی اور اسی لمحے ان دونوں میں محبت ہوئی جو بعد ازاں شادی میں بدل گئی۔علی ظفر نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عائشہ کی وجہ سے بہت طاقتور بنے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اس کے پیچھے دو خواتین کا کردار ہے، جن میں سے ایک ان کی اہلیہ اور دوسری والدہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button