14

کرکٹرحسن علی کی بھارتی اہلیہ پاکستان کی دیوانی ہو گئیں، پاکستان کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارتی غصے میں آ گئے؟

قومی کرکٹرحسن علی شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آنے والی بھارتی اہلیہ کو سیر کروا رہے ہیں ۔

یہ جوڑی اسلام آباد میں موجود ہے جہاں انہوں نے شکر پڑیاں، دامن کوہ سمیت وفاقی دارالحکومت کے مخلتف مقامات کی سیرکی۔

یہ جوڑ ی مارگلہ کی پہاڑیوں پرواقع معروف ہوٹل میں کھانا کھانے بھی گئی۔


انسٹا گرام پردونوں نے تصاویر شیئر کی ہیں۔ کیپشن میں سامیعہ نے پاکستان کو خوبصورت قرار دیا۔

یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی میں ہوئی تھی، ایک سال قبل دبئی میں ہونے والی ملاقات گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں