شوبز کی خبریں

استاد راحت فتح علی خان کےکلام گانے والے گلوکارں اور موسیقارں ہوجائے تیارانتہائی اہم قدم اٹھالیاگیا، جانیے اس خبر میں

 انہوں نے ہفتے کی شب دریائے سندھ کے کنارے واقع شہر حیدر آباد میں لائیو کنسرٹ کے بعد کیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ایسے گلوکاروں اور موسیقاروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جو استاد نصرت فتح علی خان کا کلام ہماری اجازت کے بغیر گا رہے ہیں۔

استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ نئے آنے والے گلوکار کچھ نیا کریں، گائے ہوئے گانوں سے پہچان بنانا مشکل ہوتا ہے، کوک اسٹوڈیو اپنی پرانی ڈگر پر چل پڑا ہے، روحیل حیات بہت اعلیٰ کام کر رہے ہیں، اس مرتبہ عمدہ کام سامنے آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کی شب دریائے سندھ کے کنارے واقع شہر حیدر آباد میں لائیو کنسرٹ کے بعد کیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ 27 دسمبر کو دبئی میں ہونے والے شو پر ہے، اس شو میں کچھ نیا کرنے جا رہے ہیں، پاکستان فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں ایک فلم کا میوزک بھی دے رہا ہوں، پاکستانی فلمی موسیقی کا ایک شاندار ماضی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے OST حیرت انگیز طور پر شاندار مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، ہمارے ٹیلی ویژن ڈرامے دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ حیدر آباد صوفیوں اور ولیوں کی سر زمین ہے، اس شہر کا میری روح سے خاص تعلق ہے، پہلی بار اس شہر میں شو کرنا اچھا لگا۔

Related Articles

Back to top button