شوبز کی خبریں

اداکارآغا علی نے خواتین کو کیا اہم بات کہی؟ اور خدا کا واسطہ دے دیا جاننے کے لئے خبر دیکھیں۔

متعدد پاکستانی ڈاراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار آغا علی نے لڑکیوں کو نصیحت کر دی۔

حال ہی میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی ایک پاکستانی ماڈل کی بھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد اداکار و گلوکار آغا علی بھی میدان میں آگئے اور خواتین کے تحفظ کے لیے انہیں ایک نصیحت کردی۔
اداکار نے اس ضمن میں معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’آپ سب کو خدا کا واسطہ ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، آپ کا شوہر ہی کیوں نہ ہو، اپنی ذاتی تصاویر کبھی بھی کسی کو نہیں بھیجیں۔‘

آغا علی نے مزید کہا کہ ’یہ کرنا محض ایک بے وقوفی ہے، اور اگر آپ کا شوہر بھی آپ سے ایسی تصاویر مانگنے کی خواہش کرے تو اسے سمجھائیں کہ یہ غیر محفوظ ہے‘۔

اداکار و گلوکار آغا علی نے ساتھ ہی ہیش ٹیگ پلیز (Please#) بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button