شوبز کی خبریں

پاکستان آکر بےحد خوشی ہوئی، وزیراعظم کے بارے بھارتی اداکارہ کا اہم بیان

بھارتی اداکارہ پونم کور نے کہا ہے کہ کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہوں، یہاں آکر بے حد خوشی محسوس ہوئی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے بھارتی فلموں کی اداکارہ پونم کور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتار پور رہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو پوری مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

بھارتی اداکارہ پونم کور کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بےحد خوشی محسوس ہوئی، کرتار پورراہداری کھولنے پرعمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہوں، پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں۔

Related Articles

Back to top button