شوبز کی خبریں

ٹیکساس میں ساتھی بلیوں کو آزاد کروانے والی بلی گرفتار

امریکا کی ایک پناہ گاہ میں موجود باغی بلی پر اپنی بلیوں کو بار بار باہر نکالنے کا الزام درست ثابت ہوا اور اسے اب ایک محفوظ پناہ گاہ میں رکھا گیا ہے۔

اس بلی کا نام ’کوئلٹی‘ ہے جس کا شوق ہی یہی ہے کہ وہ دن میں کئی مرتبہ دیگر دوست بلیوں کو پناہ گاہ سے باہر لے جاتی ہے جس بنا پر اسے عادی مجرم قرار دیا گیا ہے۔

 یہ بلی معصوم دکھائی دیتی ہے لیکن اس کا جرم بہت سنگین ہے۔ پناہ گاہ کے عملے نے فیس بک پر اسے ’ذہین، اسمارٹ اور توانائی سے بھرپور سیاہ پشت والی بلی‘ قرار دیا ہے۔ یہ جانتے بوجھتے ہوئے خود باہر نکلتی ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے لیے بھی راہ کھولتی ہے۔ بلی ہمیشہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوئی اور اس کام کی عادی بن گئی۔

کوئلٹی کی عمر 6 سال بتائی جارہی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی سہیلی بلیوں کے ساتھ کمرے سے باہر نکل کر لابی میں جایا کرتی تھی جہاں وہ بہت خوش و خرم رہی۔ اس کے علاوہ وہ خود بھی لابی میں ٹہلتی رہتی ہے اور اکثر رات کے وقت اپنے دوستوں کو باہر لے جاتی رہی ہے ۔

ٹیکساس میں ساتھی بلیوں کو آزاد کروانے والی بلی گرفتار

بلی اپنے خاص پنجرے یعنی کینل کی تنگ جگہ سے نکلنے میں بھی کامیاب رہی اور اپنے ساتھیوں کو بھی نکالنے کی کوشش کرتی رہی۔ اس سے قبل یہ ایک اور گھر میں کتوں کو بھی آزاد کرواچکی ہے۔

اس بلی کی ویڈیو اور تصاویر پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور اب تک صرف انسٹاگرام پر ہی 30 ہزار افراد نے اسے دیکھا اور سراہا ہے۔ بلی کو اب ایک ایسے گھر میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں دو کتے رہتے ہیں اور مالکان بھی موجود ہیں۔

{youtube}dGKt5VZV32A{/youtube} 

Related Articles

Back to top button