شوبز کی خبریں

سنی دیول نے دیکھا جب پاکستانیوں کا پیار اور والہانہ استقبال تو شرمندگی میں ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔۔۔ نئی بحث سامنے

فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار اور سیاستدان سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنے والے سنی دیول بالی ووڈ میں ”غدر“ اور ”بارڈر“ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہوئی ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔

مزید پڑھئے: کرتار پور راہداری کا افتتاح، سنی دیول نے پاکستان سے متعلق ایسی انوکھی بات کہہ دی کہ بھارتی فلم سازوں میں تھرتھلی مچ گئی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنی دیول نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح پر پاکستان جانا بہت اچھا لگا، امید ہے کہ راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جب کہ یہ امن کی جانب پہلا قدم ہے۔

 

Related Articles

Back to top button