شوبز کی خبریں

رہتک روشن کے مداحوں کیلئے ایک بری۔۔ایک خوفناک اور دل دہلا دینے والی خبر

ایک شخص نے اپنی بیوی کو بھارتی فلموں کے ہیرو ہریتک روشن کی مداح ہونے پر قتل کردیا اور ساتھ ہی اپنی جان بھی دے دی۔ کوئینز میں رہائش پزیر 33 سالہ شخص دنیشور بدھیت بھارتی شہری ہے، اس کی بیوی رہتک روشن کو بے حد پسند کرتی تھی جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان اور رہتک سے حسد…

دنیشور مقامی نائٹ کلب میں کام کرتا تھا اور اس کا اکثر فلمی ہیرو کو پسند کرنے پر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، دوجوئے اس سے قبل کئی بار اپنے شوہر کے لڑائی، جھگڑے اور مار پیٹ کرنے سے متعلق پولیس میں شکایت بھی درج کروا چکی تھی۔
دوجوئے کی ایک دوست کا بتانا ہے کہ ’ دوجوئے ایک پڑھی لکھی، ذہین اور خوبصورت لڑکی تھی، وہ خود بہت اچھا کماتی تھی اور آزادی سے رہنا چاہتی تھی، مگر اس کا شوہر اس کی نوکری سے خوش نہیں تھا اور اسے اس بات پر تنگ کرتا تھا، مار پیٹ کے ساتھ اسے اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا تھا، دوجوئے ان حالات سے تنگ تھی مگر کبھی اپنے شوہر کے خلاف انتہائی قدم نہیں اٹھایا تھا کیوں کہ وہ اس سے پیار کرتی تھی۔‘
دوجوئے کی دوست نے مزید بتایا کہ’ دوجوئے رہتک روشن  کی ہر فلم دیکھنا چاہتی تھی، وہ اکثر گھریلو جھگڑے سے متعلق مجھ سے بات کیا کرتی تھی اور بتاتی تھی کہ وہ جب بھی گھر میں رہتک کے گانے سنتی یا اس کی فلمیں دیکھتی تو اس کا شوہر اس سے لڑتا تھا اور رہتک سے بے حد حسد کرتا تھا۔‘

پولیس کے مطابق دوجوئے اپنے شوہر سے تنگ آ کر گھر چھوڑ چکی تھی مگر اس کے شوہر نے اسے کچھ دیر کے لیے رکنے پر راضی کر لیا تھا، اس شام کو دوجوئے کی چھوٹی بہن کو اس کے بہنوئی کی جانب سے ایک میسج ملا جس میں لکھا تھا کہ ’میں نے دوجوئے کو مار دیا ہے، گھر کی چابیاں گملوں میں رکھ دی ہیں۔‘ اس کے بعد دنیشور نے اپنی بیوی کی لاش کے قریب ہی خود کو لٹکا کر خود کشی کر لی۔   

Related Articles

Back to top button