شوبز کی خبریں

اورمشہورشخصیات نے بھی کرتار پور راہداری کے موقع پراپنے جزبات کا اظہار کر ڈالا۔۔

حکومتِ پاکستان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے دنیا میں امن، محبت اور رواداری کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردی۔

اس موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی حکومت کے اس اقدام کے حوالے سے اپنے جذبات کو ظاہر کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے حکومت پاکستان کی جانب سے امن کے اس مثبت قدم کو خوب سراہا

اس تاریخی موقع پر معروف اداکارہ ماہرہ خان، ارمینا خان، علی ظفر اور متعدد مشہورشخصیات نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سپر اسٹار ماہرہ خان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’مجھے پاکستان پر بہت فخر ہے، یہ قدم سب کے لیے محبت، امن اور رواداری کا پیغام ہے، یہ اقبال کا پاکستان ہے۔‘

Related Articles

Back to top button