شوبز کی خبریں

اداکارہ وینا ملک نے اپوزیشن کو ایسا مفید مشورہ دیدیا کہ سیاسی میدان میں ہلچل مچادی، حکومت کی پالیسیوں سے باخوبی واقف

سینئر اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جو بندہ چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا وہ استعفیٰ دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کے مطالبے پر اپنے رد عمل میں وینا ملک نے کہا کہ جو بندہ چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا لگتا نہیں وہ اپوزیشن کے مطالبے پر استعفیٰ دے گا۔ عمران خان مرد میدان ہیں وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والوں کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔ میں کیا قوم کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے وہ ہی ملک کی تقدیر بدلے گا۔

 

Related Articles

Back to top button