شوبز کی خبریں

پاکستانی گٹارسٹ نے دبئی میں تہلکہ مچا دیا۔۔۔ اہم نوٹس جاری کردیا

پاکستانی گٹارسٹ فراز انور نے ان کی موسیقی بلا اجازت چلانے پر امارات ایئرلائن کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

مضراب بینڈ کے مرکزی گٹارسٹ ایک عرصے سے دبئی کی امارات ایئرلائن سے رابطہ کررہے ہیں اور بدھ کو انہوں نے دورانِ پرواز ان کا میوزک استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی سروس 2017ءسے ان کی موسیقی اپنے مسافروں کو اسکرین پر سنا اور دکھارہی ہے اور اس کی ان سے کوئی باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ایئرلائن سے رابطے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس کے بعد وہ قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ انہوں نے ایئرلائن کو بھیجا گیا لیگل نوٹس کا عکس بھی دیا ہے۔ فراز نے کہا کہ امارات ایئرلائن نے میرے قانونی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دورانِ پرواز انٹرٹینمنٹ سسٹم پر کئی سال تک میرے البم اور گانے استعمال کیے جس کے بدلے مجھے ایک پیسہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی مجھ سے کوئی اجازت لی گئی، یہ بڑی حد تک ناقابلِ فہم بات ہے کہ اتنی بڑی بین الاقوامی کمپنی کسی فنکار کے تخلیقی ملکیت کے حقوق کو اس طرح نظر انداز کرے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دیگر فنکاروں کو امارات ایئرلائنز کو قانونی نوٹس بھجوانے چاہئیں۔

Related Articles

Back to top button