شوبز کی خبریں

حمزہ عباسی کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ، سیاست میں انٹری یا پھر کوئی اور بڑا اعلان

حمزہ علی عباسی کا شمار ان ایکٹرز میں ہوتا ہے جن کے شائقین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ نہ صرف اداکاری بلکہ نجی معاملات سے لے کر سیاسی معاملات کے حوالے سے بھی حمزہ علی عباسی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ وہ سیاسی حوالے سے اتنے باخبر ہوتے ہیں ہر ملکی ایشو پر کھل کر بولتے ہیں کشمیر ایشو…

نیمل کے ساتھ شادی کے حوالے سے وہ اب تک خبروں میں چلے آ رہے ہیں۔ سادگی سے شادی اور نیمل سے پیار کا اظہار کئی دنوں تک ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر حمزہ علی عباسی کو ٹرینڈنگ میں لے گیا۔ اس کے علاوہ سابقہ حکومتوں اور دیگر کرپٹ سیاسی پارٹیوں کی جس قدر حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر دھلائی کرتے ہیں اس حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں ہر وقت ٹرول کرتے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمٰن کے ناموس رسالت کے ایشو کو لے کر دھرنااور آزادی مارچ کرنے پر خوب تنقید کی اور میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے۔

اس کے علاوہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر بھی انہوں نے خوب تنقید کی۔ تاہم آج علی الصباح انہوں نے ٹویٹ کی کہ میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے جا رہا ہوں۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ”ایک عشرہ سے زائد سوشل میڈیا کا سفر اب اختتام پذیر ہوا، اس ماہ کے آخر میں میں ایک اہم اعلان کروں گا، امید ہے کہ میری آواز بہت سارے لوگوں تک پہنچے گی، میرا سوشل میڈیا اکتوبر کے آخر تک بند رہے گا،“اس کا مطلب ہے کہ اس ٹویٹ کے بعد اکتوبر کے آخر تک حمزہ علی عباسی کوئی ٹویٹ نہیں کریں گے اور اکتوبر کے آخر پر اگر ٹویٹ کریں گے تو کوئی اہم خبر بریک کریں گے وہ خبر کیا ہو گی یہ تجسس ہر کسی کو ہو رہا ہے مگر وہ جاننے کے لیے ہم سب کو انتظار کرنا ہو گا۔

کیا حمزہ علی عباسی میڈیا انڈسٹری چھوڑنے جا رہے ہیں، یا پھر سیاست میں انٹری دینے جا رہے یا پھر کوئی اور بڑا اعلان۔۔۔۔ یہ جاننے کے لیے اس مہینے کے آخر تک انتظار کیجیے۔

Related Articles

Back to top button