شوبز کی خبریں

قومی احتساب بیورو کی طرف سے ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں مالی فراڈ سے متعلق چھان بین جاری، متاثرین نے کس سے رابطہ کر لیا؟

قومی احتساب بیورو (نیب ) کی طرف سے ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں مالی فراڈ سے متعلق چھان بین جاری ہے ، 30 متاثرین نے اب تک مالی فراڈ پر نیب سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب کراچی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ نیب تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیز کرے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اس کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا کھوج لگایا جائے۔ڈی جی نیب کراچی کے مطابق متاثرین کو نیب سے رابطہ کرنے کے لئے تمام ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا جائےگا۔نیب کا کہناہےکہ عاطف زمان کی جانب سے ٹائروں کےبزنس میں فراڈ اوردھوکہ دہی کےمعاملے میں ٹی وی اینکرمرید عباس کا بھی قتل ہوا ہے۔

یاد رہے کہ نیب کراچی نے عاطف زمان کےفراڈ کےمعاملےپرمتاثرین سے درخواستیں 26ستمبر کو مانگ لی تھیں۔کروڑوں روپےکی سرمایہ کاری کےذریعے کثیرمنافع کمانےکےلالچ میں گرفتار ملزم عاطف زمان نے شہریوں کےساتھ فراڈ اوردھوکہ دہی کی جس پرنیب کراچی بیورو نےمتاثرین کو نیب میں 20 روزمیں درخواستیں جمع کرانےکیلئےاشتہاردیا گیا۔نیب کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار میں درخواست گزاروں کو کہا گیا ہےکہ وہ اصل شناختی کارڈ کی کاپی کےساتھ تمام دستاویزات تصدیقی شدہ حلف نامے کےساتھ نیب کراچی کو جمع کرائیں۔

Related Articles

Back to top button