شوبز کی خبریں

ننھے بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان میں ٹیلنٹ کی بالکل بھی کمی نہیں ہے، یہاں صرف بڑے ہی نہیں بچے بھی ایسی ایسی صلاحیتوں سے حامل ہیں جن کی مثال ملنا مشکل ہے۔

وطن عزیز میں ٹیلنٹ بہت ہے بس مواقع نہیں ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ طبلہ بجا رہا ہے ہر شخص وہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ انٹرنیٹ پر ننھے پاکستانی طالب علم کی ویڈیو وائرل ہوئی جو طبلہ بجانے میں مہارت رکھتا ہے۔ چیئرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم بچے کی ویڈیو شیئر کی جس نے اسکول یونیفارم پہنا ہوا ہے۔

یہ بچہ صرف ٹیلنٹڈ ہی نہیں نہایت پیارا اور معصوم بھی ہے جو ویڈیو کے آخر میں اپنے استاد سے کہتا ہے کہ ‘سر جی اب میرے بازو تھک گئے ہیں’۔

Related Articles

Back to top button