شوبز کی خبریں

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کا فیصلہ، مفتی قوی کا ردعمل بھی آگیا، ایسا کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد مفتی عبدالقوی کا ردعمل بھی آگیا۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ عدالت نےاقرار جرم کرنیوالے وسیم کو عمر قید کی سزا دیدی، اورا س کے ساتھ کیس میں موجود ہم پانچ افراد کو شک کی بنا پر بری کردیا اور بالخصوص میرے بارے میں لکھا کہ ” کسی طرح کی کوئی شہادت ایسی نہیں آئی کہ مفتی عبدالقوی نے جرم میں اعانت کی ، اس لیے انہیں باعزت بری کرتاہوں”۔

فیصلہ چیلنج کیے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،واضح فیصلہ ہے ، چیلنج کرنے کے لیے شواہد کی ضرورت ہے ، مفتی عبدالقوی وہ خوش قسمت شخص ہے جن کے خلاف پولیس سمیت کسی نے کوئی بیان نہیں دیا کہ مفتی عبدالقوی نے کسی کو اس طرح کی کوئی بات نہیں کی کہ یہ اقدام کریں۔

مقتولہ کے بھائی کو سزا ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تاریخی فیصلہ ہے ، آج کا دن اپنے لیے دعاؤں کی قبولیت، حققیت اور انصاف کا قرار دے دیا، جمعہ کا دن پاکستان تحریک انصاف کیلئے ہمیشہ سے خیر کا رہا ہے۔

یادرہے کہ ملتان کی سیشن کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جج عمران شفیع نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنادی جب کہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

 

Related Articles

Back to top button