شوبز کی خبریں

پاکستانی اینی میٹڈ فلم ‘دی ڈونکی کنگ’ 4 اکتوبر 2019 کو اسپین میں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی

باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم ‘دی ڈونکی کنگ’ 4 اکتوبر 2019 کو اسپین میں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان اور جنوبی کوریا کے سینما میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ نے نظریں جمالی ہیں اسپین میں جہاں وہ ایک نہیں دو نہیں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جن میں ہسپانوی، کیٹالن، اور باسک زبان شامل ہے۔

’دی ڈونکی کنگ‘ کو اسپین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈی ڈونکی کنگ میڈرڈ اور بارسلونا سمیت اسپین کے تمام بڑے شہروں میں ہسپانوی، کاٹالن اور باسک زبان میں 50 سے زائد سینما گھروں میں سب کا دل بہلائیں گے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کا نام روشن کریں گے۔

ڈونکی کنگ کے ڈائریکٹر عزیز جندانی نے کہا ہے کہ ’ہم بہت پُرجوش ہیں کہ ڈونکی کنگ کو عالمی سطح پر بے حد پزیرائی ملی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اینی میٹڈ فلم ایک اچھی کہانی پر مبنی ہے جو کہ جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ کافی نہیں ہے ہمیں ابھی کامیابی کے مزید مراحل بھی عبور کرنے ہیں‘۔

واضح رہے کہ ’دی ڈونکی کنگ‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو کہ جیو فلمز اور تلسمان اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔

فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپزیر نے لومڑی کی صدا کاری کی ہے۔ دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

اینی میٹڈ فلم نے ریلز ہونے کے بعد 25ہفتوں میں 24.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button