شوبز کی خبریں

والد کے ڈر سے کرن جوہر کے شو میں شلوار قمیض پہن کر گئی

بھارت کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار والد کے خوف سے شو ‘کافی ود کرن’ میں کرتا اور شلوار پہنا تھا۔

2022 میں اجے دیوگن کی سیریز ارودرا: دی ایج آف ڈارکنس کے ساتھ اداکاری میں واپس آنے والی ایشا دیول نئے سرے سے اپنے کیرئیر کے آغاز پر خوش ہیں اور مزید اس قسم کے کردار کی تلاش میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی ایشا اور ان کے شوہر کے درمیان 11 سالہ شادی کا تعلق ختم ہوا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب ایک مرتبہ انہوں نے کافی ود کرن میں شرکت کی تب ایک عالیشان فُل اسٹائلش لباس چھوڑ کر انہوں نے شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیا۔

ایشا نے بتایا کہ ان کے دل میں تھا کہ شو کی یہ قسط ان کے والد دھرمیندر ضرور دیکھیں گے اسی لیے وہ چاہتی تھیں کہ اچھے اور مکمل لباس میں ہوں اسی لیے انہوں نے شلوار قمیض پہنا۔

 

Related Articles

Back to top button