وینا ملک بھی خواتین کو درپیش مہلک بیماری میں مبتلا، تفصیل جانیے اس خبر میں

ادکارہ وینا ملک کی گزشتہ روز کامیاب سرجری کی گئی اداکارہ کی سرجری کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک خواتین کو ہونے والی عام بیماری فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر)میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے، جس پر انہوں نے اسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری پر خدا اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکر ادا کیا۔

 

وینا ملک کی سرجری سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وینا ملک بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں، تاہم گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک نے اپنی بیماری سے متعلق غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کہا کہ وہ بریسٹ کینسر میں نہیں بلکہ فائبرو ڈینوما میں مبتلا تھیں۔ فائبرو ڈینوما بریسٹ ٹیومر(رسولی)کی سب سےعام قسم ہے، یہ بیماری خواتین میں عام ہے اور تقریباً ہر عمر کی خاتون کو ہوسکتی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں