شوبز کی خبریں

معروف بالی ووڈ اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکول پریت جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

جوڑے نے بدھ کو گوا میں ایک روایتی انداز میں شادی کی،شادی کی تقرب کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں،اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر اداکارہ نے پیسٹل شیڈکا لہنگا پہنا جبکہ جیکی نے سفید شیروانی پہنی۔

انسٹاگرام پر اپنی شادی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نےہیش ٹیگ "abdonobhagna-ni” شامل کیا۔ پوسٹ کا کمنٹس سیکشن مداحوں کے مبارکباد کے پیغامات سے بھرگیا،ورون دھون، سمانتھا روتھ پربھو، اتھیا شیٹی نے تصاویر کے نیچے لکھا، ’’مبارک ہو‘‘۔

راکل پریت سنگھ اورجیکی بھگنانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں ایک سنگیت شامل تھا جس میں شلپا شیٹی اور راج کندرا نے پرفارم کیا۔شادی میں قریبی رشتہ داروں ،دوستوں کے علاوہ بہت ساری دیگر مشہور شخصیات نے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ دوسرے بالی وڈ جوڑوں کی طرح بیرون ملک یا راجھستان کا انتخاب کرنے کے بجائے زندگی کے اہم ترین دن کو یادگار بنانے کے لیے انھوں نے ساحلی شہر گوا کو منتخب کیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button