شوبز کی خبریں

ہمت مرداں مددِ خدا کی بہتریں مثال سامنے آگئی

امریکا میں ایک خفیہ آبشار میں پھنسے افراد کو اس وقت بچالیا گیا جب انہوں نے ’ہماری جان بچاؤ‘ ایس او ایس کا پیغام پلاسٹک کی بوتل میں رکھ کر دریا کی جانب گرایا۔

تفصیلات کے مطابق کرٹس وٹسن، اس کی دوست اور تیرہ سالہ بیٹا اس ماہ جون میں سینٹرل کیلیفورنیا گئے تھے۔ تفریح کےلیے انہوں نے آرویو سیکو دریا کا رخ کیا اور تنگ گھاٹی سے گزرکر ایک آبشار تک پہنچے۔ وہاں انہوں نے آبشار کے پاس ہی خیمہ لگانے کا ارادہ کیا۔ اس کےلیے وہ ایک رسی سے اوپر چڑھے اور کیمپ سائیڈ تک گئے۔ وہاں خیمہ لگا کر معلوم ہوا کہ آگے 40 فٹ اونچی دیوار ہے اور وہاں سے آگے پہنچنا محال ہے۔

اب انہوں نے واپس آنے کا فیصلہ کیا تو اس مقام سے رسی نیچے گرچکی تھی اور آبشار کا بہاؤ اتنا تیز ہوچکا تھا کہ وہاں سے نکلنا محال تھا۔ اس موقع پر تینوں سخت پریشان ہوئے اور ان کا دل ڈوبنے لگا۔ کرٹس وٹسن نے فون چیک کئے تو سگنل غائب تھے۔ اس کے بعد اس کی دوست نے ایک کاغذ پر لکھا: ’ہم یہاں آبشار میں پھنس گئے ہیں، برائے مہربانی ہماری مدد کی جائے۔‘ اس کے بعد پلاسٹک کی ایک سبز بوتل میں اس کاغذ کو ڈال کر دریا میں پھینک دیا گیا۔

خوش قسمتی سے صرف آدھا کلومیٹر دور دو افراد کو وہ بوتل مل گئی اور انہوں نے امدادی اہلکاروں سے رابطہ کیا۔ اس طرح صبح کے تین بجے کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے اہلکار آبشار تک پہنچے اور ان تینوں افراد کو بچالیا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button