کاروباری خبریں

یوٹیلٹی اسٹورز میں تبدیلی آگئی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، عام عوام کی پہنچ سے باہر

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ، برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ چینی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے اضافہ کیا گیا۔

چینی 74 روپے فی کلو سے بڑھ کر 79روپے فی کلو ہوگئی، ایک لٹر کے برانڈڈ دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیااور 130روپے سے بڑھ کر 132روپے ہو گئی، 75 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 7 روپے اضافہ کیا گیا ، 475گرام چائے کی پتی 438 سےبڑھ کر 445 روپے ہو گئی ، 100گرام ہلدی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا 100گرام ہلدی 32 روپے سے بڑھ کر 35 روپے کی ہوگئی 200گرام دھنیا پاﺅڈر کی قیمت میں بھی 13 روپے اضافہ ہوا، 200گرام دھنیا پاﺅڈر 65 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہوگیا۔

50 گرام دارچینی 30 روپے اضافے کیساتھ 35 روپے سے بڑھ کر 65 روپے کی ہوگئی، 200گرام سفید زیرا165 روپے سے بڑھ کر 185 روپے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ، اس حوالے سے یوٹیلٹی سٹور ز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button