کاروباری خبریں

پاکستان میں سالانہ کتنے ارب روپے کی ٹیکس چوری ہوتی ہے؟ عالمی ادارے کا بڑا انکشاف

بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایپسوس نے پاکستان میں ٹیکس چوری کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

ایپسوس کی رپورٹ کے مطابق پانچ صنعتی شعبوں میں سالانہ 956 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان صنعتی شعبوں میں رئیل اسٹیٹ، چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما سیوٹیکل سیکٹر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ 500 ارب روپے اور سگریٹ انڈسٹری میں سالانہ 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری جاری ہے۔

رپورٹ میں چائے کے شعبے میں سالانہ 45 ارب روپے جبکہ ادویات کے شعبے میں بھی سالانہ 65 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ 106 ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

Related Articles

Back to top button