کاروباری خبریں

ایف بی آر کے نوٹسز کا خوف، ایک ماہ میں کتنی رقم نکلوالی؟ افسوسناک خبر سامنے آگئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹسز کے خوف سے کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711ارب روپے نکلوا لیے گئے جب کہ سب سے زیادہ کمی کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں دیکھی گئی۔

جمعرات کے روز اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس میں موجود رقم میں مجموعی طور پر 710ارب 95کروڑ 20لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈیپازٹس کا مجموعی حجم 137کھرب 47ارب 35کروڑ روپے رہ گیا، ایک ماہ میں بینکوں میں کنسٹریکشن سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں تقریبا 15فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس میں 9.5 فیصد، اور کامرس اور ٹریڈ والوں کے ڈیپازٹس میں 5فیصد کمی دیکھی گئی۔

جولائی کے دوران کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں سے 45ارب روپے نکلوائے گئے اور ان کا حجم 260ارب 69کروڑ روپے رہ گیا۔

Related Articles

Back to top button