کاروباری خبریں

صبح سویرے اسٹاک مارکیٹ کیجانب سے حیرت انگیز خبر سامنے آگئی، پاکستانیوں کے چہرے کھل اُٹھے

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157.05 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر تھا ، تھوڑی دیر بعد ہی اس میں بہتری آنا شرو ع ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 309 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ ” بحالی عروج“ برقرار نہیں رہ سکا اور انڈیکس نیچے آنا شروع ہو گیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس 25 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 184 پر آ گیاہے ۔

 

Related Articles

Back to top button