کاروباری خبریں

پاکستان میں ایک اور بڑی سرمایہ کاری

الینڈ کی کمپنی کا پاکستان میں 450 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان رائل ووپاک پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے زمین پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ سرمایہ کاری ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر اور ایل این جی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے حوالے سے ہو گی، اس حوالے سے ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی۔

رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔

وفد کے سربراہ نے مشیرا مور تجارت کو آگاہ کیا کہ رائل ووپاک پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے زمین پر ایک ارب 50کروڑ ڈالر لاگت کی سرمایہ کاری سے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کرے گی جب کہ 15کروڑ ڈالر مالیت سے پروپلین پلانٹ اور 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے پارکو کوسٹل ریفائنری قائم کی جائے گی۔

جس سے ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم ہو گی۔رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Related Articles

Back to top button