کاروباری خبریں

عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، بجلی مہنگی ہونے کا امکان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔ ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کے لیے ہے۔

Related Articles

Back to top button