کاروباری خبریں

ہالینڈ کی ” رائل ووپاک “ کمپنی نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے مگر کیسا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نا آئے گا

ہالینڈ کی ” رائل ووپاک “ کمپنی نے پاکستان میں 80 (450 ارب روپے )کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ سرمایہ کاری ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر اور ایل این جی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے حوالے سے ہو گی، اس حوالے سے ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود سے ملاقات کی۔رائل ووپاک کمپنی دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔

وفد کے سربراہ نے مشیرا مور تجارت کو آگاہ کیا کہ رائل ووپاک پاکستان میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے زمین پر ایک ارب 50کروڑ ڈالر لاگت کی سرمایہ کاری سے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کرے گی جب کہ 15کروڑ ڈالر مالیت سے پروپلین پلانٹ اور 80کروڑڈالر کی لاگت سے پارکو کوسٹل ریفائنری قائم کی جائے گی جس سے ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم ہو گی۔

Related Articles

Back to top button