کاروباری خبریں

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ تمام صارفین پرپڑے گا، نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی، وفاقی حکومت کی درخواست پر سرچارج کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا پلان وزارت خزانہ کو فراہم کردیا ہے،آئی پی پیز کو ادائیگیاں جلد شروع ہوجائیں گی۔

Related Articles

Back to top button