کاروباری خبریں

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مذاکرات کا دور آج سے شروع ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہو گی اور سیلاب کے بعد پیدا صورتحال اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، ٹیکس محاصل اور ایکس چینج ریٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان پہلے مرحلےمیں 3 روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے جبکہ پالیسی سطح کےمذاکرات9جنوری تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button