کاروباری خبریں

مسلسل مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تبدیلی، 797 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ روز کی مسلسل مندی کے بعد کاروبار کا مثبت دن رہا اور منفی لہر کا زور ٹوٹ گیا۔

کاروباری دن میں 10 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تین ارب 94 کروڑ روپے رہی۔

کاروباری دن میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس 797 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 562 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 113 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 29 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button