کاروباری خبریں

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر مجموعی طور پر 34 روپے 91 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اب ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2409 روپے 16پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button