کاروباری خبریں

عالمی مارکیٹ سے سونے کی آ گئی بڑی خبر، کیا قیمتوں نے کھایا پلٹا یا پھر کھائی کلا بازی؟ عوام کے لیے پریشانی یا خوشخبری؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولے اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 76 ہزار 303 روپے تک پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 24 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور چاندی میں 130 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button