کاروباری خبریں

ڈالر کبھی ہائی کبھی لوُ۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ تذبذب کا شکار

کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آ ئی، جبکہ سٹاک مارکیٹ ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے نہایت افوسناک خبریں آنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور کاروباری افراد شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں ۔

سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار کی سطح پر تھا لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو تا گیا ، 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے اور اس وقت 30 ہزار 804 کی سطح پر آ گیاہے ۔

Related Articles

Back to top button