کاروباری خبریں

نجی میڈیکل سینٹرز کے مالکان، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس کا نوٹس جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نوٹسز کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نجی میڈیکل سینٹرز کے مالکان، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس کی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جون 2019ء تک پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے پاس رجسٹرڈ ڈاکٹرز بشمول ڈینٹل سرجنز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 747 تھی،ایف بی آر زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز کو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروانا چاہتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے 40 اسپتالوں اور ڈاکٹرز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے نوٹس بھجوا ئے گیے ہیں۔

سال 2018 ء کے لیے ملک میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں تقریباً 7 لاکھ افراد کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد ملک میں ٹیکس گوشواروں کے حامل افراد کی تعداد 21 لاکھ 54 ہزار ہوچکی ہے جبکہ ایف بی آر سال 2019 ء میں اس تعداد کو 40 لاکھ تک پہنچانا چاہتا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس کراچی کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون نان فائلرز کے خلاف متحرک ہوگیا۔  بی ٹی بی زون نے قابل ٹیکس آمدنی کے حامل ریسٹورنٹس، بیکریوں، حلوائی اوردودھ کی دکانوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور 214 نان فائلر ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دودھ کی دکانوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button