کاروباری خبریں

گیس بحران سے عوام بے حال، ایم ڈی سوئی گیس تعاون کی درخواست کرکے امریکا روانہ

عوام کو گیس بحران مزید سنگین ہونے کا بتا کر ایم ڈی سوئی سدرن گیس چھٹیاں منانے بیرون ملک ‏چلے گئے۔

سندھ اوربلوچستان کے عوام کو گیس بحران میں مبتلا کرکے بھاری تنخواہ لینے والے ایم ڈی سوئی ‏سدرن عمران منیار نیوایئر منانے امریکا روانہ ہو گئے۔

9 روز کی چھٹیوں پر روانہ ہونے سے صرف ایک دن قبل ایم ڈی عمران منیار نے وڈیو پیغام میں ‏گیس بحران مزید سنگین ہونے اورعوام سے تعاون کی درخواست کی تھی۔

ایم ڈی عمران منیار کو بھاری تنخواہ پر بیرون ملک سے بھرتی کیا گیا تھا۔

ویڈیو پیغام میں ایم ڈی کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کواولین ترجیح ‏حاصل ‏ہے سسٹم میں دسمبر میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ایس ایس جی سی ‏‏کوجنوری میں250ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

ایم ڈی نے کہا کہ سوئی سدرن گھریلوصارفین تک گیس پہنچانےکیلئےکوششیں کر رہا ہے کیپٹو ‏‏پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرکےدیگرسیکٹرزکوفراہم کی جارہی تھی دو دن پہلے صنعتوں ‏‏کیساتھ ایک منصوبےپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے غیربرآمدی سیکٹرکوگیس سپلائی کمی میں ہفتے میں ‏‏‏36گھنٹے لازمی محدودکیاجائے گیس بندش کو پیر 27 دسمبر 2021سےنافذالعمل کیاجائےگا۔

Related Articles

Back to top button