کاروباری خبریں

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی درخواست میں نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ نومبر میں کُل 8 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 8 ارب 24 کروڑ یونٹ فروخت کیے گئے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 29 دسمبر کو ہوگی۔

Related Articles

Back to top button