کاروباری خبریں

1992 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں مہنگائی کی شرح 29 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سرکاری حکام نے تصدیق کی کہ ایندھن اور ہیٹنگ کی بلند قیمتوں کی وجہ سے تین دہائیوں کے دوران پہلی بار نومبر میں افراطِ زر کی شرح پانچ فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، اشیائے خوردو نوش سمیت دیگر تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ افراط زر کی شرح کچھ مہینوں بعد نیچے آنا شروع ہوجائے گی کیونکہ تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے۔

Related Articles

Back to top button