کاروباری خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے حوالے سے شدید مندی رحجان رہا۔ اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس دو ہزار ایک سو 34 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار دو سو 34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس ضمن میں مارکیٹ ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ سرمایہ کاروں کے تقریباً 332 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔
کاروباری دن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 89 رہی جب کہ بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں طے ہوا۔

اس سلسلے میں مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 418 ارب روپے ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر میں درآمدات میں نمایاں اضافے کے خدشات پر مارکیٹ میں فروخت کا غیر معمولی دباؤ ہے۔

Related Articles

Back to top button