کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کا رجحان

مہینے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا۔پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 257 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 72 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1022 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45757 جبکہ کم ترین سطح 44735 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 34 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 38 ارب روپے کم ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر 7 ہزار 720 ارب روپے ہے۔

Related Articles

Back to top button