کاروباری خبریں

ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 81 پیسے اضافے سے 176 روپے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 175 روپے 27 پیسے تک گئی تھی جبکہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button