کاروباری خبریں

امریکا کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سے امریکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سےامریکی سرمایہ کار راغب ہوں گے، اپنے ہم منصب سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے.

مشیر تجارت کا کہنا تھا امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، ایڈوائزری میں نرمی سے کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکہ سے ٹیکسٹائل، چمڑے کے لئے مارکیٹ رسائی مانگی ہے، دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان نے ایڈ نہیں، باہمی تعلقات اورتجارت بڑھانے کا کہا ہے۔

یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کےلئےایک سوپچیس ملین ڈالرکی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کےموقف کو تسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

Related Articles

Back to top button