کاروباری خبریں

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، 169روپے75پیسے کا ہوگیا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید سستا ہو کر169روپے75پیسے کا ہوگیا۔ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے بعد ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 79 پیسے کمی دیکھی گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں 5 روپے52 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھا دیا ہے۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ اور روپیہ مستحکم ہوگا۔ یاد رہے کہ دو روز پہلے مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے معاہدہ ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button