کاروباری خبریں

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے قوانین میں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

نیشنل بینک کے سرور پر ہونے والے سائبر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔

Related Articles

Back to top button