کاروباری خبریں

ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے تک پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے پر آگیا۔ ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہوگیا اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 82 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 173 روپ ہو گئی ہے جو…

 گزشتہ ہفتے  جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر  کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی

اس سے قبل ؎26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا۔ پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا۔

تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

تجزیہ کاروں کا  کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور  ڈالر کی مسلسل مانگ سے روپے کی قدر  متاثر ہوئی۔  پاکستان کی معیشت  عالمی مہنگائی اور افغانستان کی صورتحال کے باعث بھی مسلسل دباو کا شکار ہے۔

Related Articles

Back to top button