کاروباری خبریں

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا امکان

پاکستان کو آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر کا قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے اور یہ رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کے لیے قرض کی منظوری دی تھی۔ ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button